پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

پاکستان میں  اپریل میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں  اپریل میں بارشوں کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، اپریل کے مہینے میں معمول سے ننانوے فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے کہا گہا ہے کہ پاکستان میں اپریل کے مہینے میں معمول سے ننانوے فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں ، جس کے بعد اپریل میں بارشوں کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ  بلوچستان میں معمول سے تین سو ترپن فیصد زیادہ اور خیبرپختونخوامیں معمول سے نوے فیصد زائد بارشیں ہوئیں جبکہ گذشتہ تیس سال کے مقابلے میں رواں برس یکم سے اٹھارہ اپریل تک ہونے والی بارشیں اوسط بارش سے ننانوے فیصد زیادہ تھیں۔

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق  غیرمعمولی بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہوئیں، پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ندی نالوں میں طغیانی ،دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور بجلی گرنےکے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔

خیال رہے بلوچستان اور خیبر پختوںخواہ میں طوفانی برسات نے تباہی مچادی اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

بارش نے ایک بار پھرگوادر کو ڈبودیا، گھروں اور گلی محلوں میں تین فٹ تک پانی جمع ہے جبکہ پسنی میں ماہی گیروں کی سو سے زائد کشتیاں منہ زورموجوں کی نذر ہوگئیں۔

نصیرآباد، پنجگور سمیت مختلف اضلاع میں طوفانی برسات سے گندم، انگور اور خوبانی کی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ چمن میں کئی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔

مختلف اضلاع میں درجنوں مکانات تباہ اورحادثات میں متعدد افراد جان سے گئے جبکہ نوشکی، چاغی ،مستونگ ،کیچ سمیت کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔

.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں