جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر بھارت کا نام نہاد’’اٹوٹ انگ‘‘ نہیں اور نہ کبھی تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مستقل مشن کے قونصلر گل قیصر سروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارتی مندوب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیربھارت کا نام نہاد ’’اٹوٹ انگ‘‘ہے اور نہ کبھی تھا۔

گل قیصر سروانی کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، کوئی بھی ابہام قانونی، سیاسی اور تاریخی حقیقت کو نہیں بدل سکتا۔

پاکستانی قونصلر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں میں کشمیری عوام سے وعدہ کیا گیا ہے اور ’’حتمی فیصلہ‘‘ کشمیری عوام نے یو این نگرانی میں استصوابِ رائے سے کرنا ہے۔

انھوں نے زور دیا کہ کشمیرکی متنازعہ حیثیت اقوام متحدہ اور عالمی برادری دونوں تسلیم کرتے ہیں، بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے۔

پاکستانی قونصلر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کی سنگین فوجی جارحیت مسلط کر رکھی ہے، مقبوضہ وادی میں ہر آٹھ کشمیری پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل میں ملوث ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter