12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی، 212 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تعداد 10 ہزار 76 ہوگئی جبکہ وائرس کے باعث 212 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور آج بھی مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 10 ہزار 76 ہوگئی، وائرس کے باعث 212 مریض جاں بحق ہوگئے۔

سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 320 کیسز کی تصدیق ہوئی اور 3 مریض انتقال کرگئے، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 2097 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئے افراد کی تعداد 30 ہزار 346 ہوگئی۔

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 69 ہوگئی، سندھ میں صحت یاب افراد کی تعداد 715 ہے۔

ادھر پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 4331 ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں 5 مریضوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جس کے بعد پنجاب میں کرونا سے اموات کی تعداد 56 ہوگئی۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے مزید 107 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے صوبے میں کرونا وائرس کے 41 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد متاثرین کی تعداد 536 ہوگئی۔

گلگت بلتستان میں بھی کرونا وائرس کے مزید 9 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 281 سے بڑھ کر 290 ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں