سڈنی: پاکستان کی بیٹی رابعہ شہزاد نے رواں سال دوسرے غیر ملکی ایونٹ میں کامیابی حاصل کر کے ملک کا نام روشن کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی رابعہ شہزاد نے آسٹریلیا میں ہونے والی رالف کیش ویمن اوپن ویٹ لفٹننگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی۔
رابعہ نے 55 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں حصہ لیا اور کامیابی اپنے نام کی، علاوہ ازیں غیر ملکی کھلاڑی اسنیچ اور کلین اینڈ جرک نے 90 کلوگرام وزن اٹھا کر دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ایونٹ میں 15 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
رابعہ شہزاد نے رواں سال دوسرے غیرملکی ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔
قبل ازیں انہوں نے 22 ستمبر کو دبئی میں ہونے والی ایشین چیمپئن شب میں رابعہ نے 52 کلوگرام کیٹگری مقابلے میں حصہ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاور لفٹ ایشین چیمپئن شپ، پاکستانی خاتون کھلاڑی نے اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کی بیٹی نے 2 ویٹ لفٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا تھا۔
رابعہ کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کی، مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تو گولڈ میڈل جیت سکتی ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گھر کا ڈرائنگ روم ہی میری تربیت گاہ ہے، ہمیشہ ملک کا نام روشن کرنے کا خواب آنکھوں میں سجائے رکھا جو سچ ثابت ہوا۔