جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

پاکستان کے قرضوں کا حجم 75 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا، ہر شہری کتنا مقروض ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان قرضوں کے مزید بوجھ تلے دب گیا تین ماہ میں مزید ایک ہزار 388 ارب قرض لیا گیا جس کےبعد مجموعی حجم 75 ہزار ارب سے زائد ہو گیا۔

وزارت خزانہ نے پاکستان کے قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں جس کے مطابق ملک مجموعی طور پر 75 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں پاکستان پر قرض کی تفصیلات پیش کر دی ہیں جس کے مطابق ملک پر قرضوں کا مجموعی حجم 75 ہزار ارب تک جا پہنچا ہے۔

دستاویزی رپورٹ کے مطابق دسمبر سے فروری تک تین ماہ کے دوران قرض میں مزید ایک ہزار 338 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ حجم بڑھ کر 75 ہزار ارب تک جا پہنچا ہے۔

اس قرض میں ملکی اور غیر ملکی دونوں قرضے شامل ہیں۔ ملکی قرض کا حجم 51 ہزار جب کہ غیر ملکی قرض کی مالیت 24 ہزار ارب تک پہنچ گئی ہے۔

اس مجموعی قرض کو اگر پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ، 14 لاکھ، 99 ہزار 431 پر تقسیم کیا جائے تو ہر پاکستانی شہری 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد کا مقروض ہو چکا ہے۔

دریں اثنا قومی اسمبلی اجلاس میں ایف بی آر نے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کی تفصیلات پیش کیں جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کمپنیز اور کاروباری افراد کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تین سال میں رجسٹرڈ کاروباری ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 53 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت تعلیم نے ملک میں سینکڑوں غیر قانونی تعلیمی اداروں جب کہ اسٹیٹ لائف میں جعلی اموات کیسز کے حوالے سے بھی رپورٹس پیش کی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں