جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار میں معاہدہ ہو گا۔ آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سے ہر ماہ 1 ایل این جی کارگو خریدا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سمری ای سی سی میں پیش کرنے منظوری دیدی ہے۔

پی ایل ایل سوکار کو ڈالرز میں ادائیگیاں کی جائیں گی اور پی ایل ایل ادائیگیوں کیلئےمقامی بینک میں ایل سیز کھولےگی۔

جون 2022 سے اسپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال پی ایل ایل موجودہ اورمڈٹرم معاہدے کے تحت کارگو خریدنے میں ناکام رہی تھی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی خریداری کا انٹرگورنمنٹل معاہدہ طے پاچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں