ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کورونا وائرس ، ملکی معیشت کو رواں سال 2500ارب کا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کوروناکےباعث ملکی معیشت کورواں سال 2500ارب کانقصان اٹھانا پڑا اور حجم 440کھرب سےسکڑ کر415کھرب تک رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ماہرین کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورونا نے معیشت کے ہر شعبے کو شدید متاثر کیا اور معیشت کو رواں سال 2500ارب کانقصان اٹھانا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم 440کھرب سے سکڑ کر415کھرب تک رہ گیا اور کورونا کے باعث معیشت 25 کھرب سکڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3فیصد ہدف کےمقابلے میں منفی 0.4فیصدرہی اور مجموعی طور پر جی ڈی پی کی مدمیں نقصان 3.6فیصدتک ریکارڈ کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئےمالی سال کےلیےجی ڈی پی گروتھ کاہدف 2.3فیصد تجویزکیاگیاہے، عالمی مالیاتی اداروں اورماہرین 1.9فیصد گروتھ دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : کرونا بحران، تیس لاکھ پاکستانیوں کے بے روزگار ہونے اور غربت میں مزید اضافہ کا خدشہ

گذشتہ روزمشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرایا تھا ، جس میں انہوں نے بتایا کہ کرونا بحران کے ابتدائی مرحلے میں تیس لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے سے دس لاکھ اور خدمات کے شعبے سے بیس لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ ملک میں غربت کی شرح 24.3 فیصد سے بڑھ کر 33.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، کرونا کی وجہ سے صرف مارچ کے مہینے میں ہی روپے کی قدر میں ساڑھے 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں