اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا، مشیر تجارت

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مارچ 2021 کے مقابل مارچ 2022 میں برآمدات 17.3 فیصد بڑھ کر 2.773 بلین ڈالر ہوگئی ہیں اور رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران جولائی تا مارچ برآمدات 23.332بلین ڈالرہوگئیں ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران جولائی 2020 تا مارچ 2021 برآمدات 18.688 بلین ڈٓالر تھیں اور رواں مالی سال میں اسی مدت کے دوران برآمدات کے حجم میں 4.644 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح رواں مالی سال میں برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ برآمدات ہمارے اہداف کے مطابق ہیں اور توقع ہے کہ ہم برآمدات کے اپنے سالانہ ہدف کو حاصل کرلیں گے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ ہم اپنے برآمد کنندگان کو عالمی منڈی میں مشکل حالات میں بھی برآمدات میں اضافہ برقرار رکھنے پر مبارکباد دیتے ہیں اور پی بی ایس کی طرف سے حتمی شکل دینے پر درآمدی اعداد وشمار کا اشتراک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز جنوری میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ پاکستان کی مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت

مشیر برائے تجارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ درآمدات میں اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے اور دسمبر کے دوران 6.9 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ نومبر میں درآمدت کا حجم 7.9 ارب ڈالر تھا، ایک ماہ میں درآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی آئی۔ دسمبر 2021 کے لیے درآمدی تخمینہ 6.2 ارب ڈالر تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں