جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔

ریسلر دین محمد کی عمر 100 برس سے زیادہ تھی، انہوں نے 1955 کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

ان کی نماز جنازہ باٹا پور میں ادا کردی گئی۔

دین محمد نے ٹائٹل جیتنے کے لیے فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دی تھی۔

دین محمد پہلوان نے ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کے علاوہ کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، کامن ویلتھ گیمز میں بھی برونز میڈل جیتا۔ بابا دین محمد کافی عرصے سے علیل تھے۔

صوبائی وزیرِ کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے بابا دین محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی وزیرِ کھیل نے کہا ہے کہ ریسلر دین محمد کی ملک کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، انہوں نے ریسلنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں