منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیر خزانہ کی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے تمام کوششیں اور دعوے بے بنیاد نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوکر 14.06 ارب ڈالر رہ گئے، ذخائر میں 278 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی بہتری کے اقدامات کے دعوؤں کے باوجود پاکستان کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے تمام کوششیں اور دعوے بے بنیاد نکلے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود دوست ممالک سے چار ارب ڈالرملنے کی اُمید بَر نہ آسکی۔

سیاسی عدم استحکام نے دوست ملکوں کو پاکستان کی مدد کرنے پرشش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔

سیاسی عدم استحکام کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی کم ہوتے جارہے ہیں اور مجموعی ذخائر چودہ ارب چھ کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 278 ملین ڈالر کم ہوئے ، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس 8.34 ارب ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.72ارب ڈالرز کے زرمبادلہ ذخائر ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں