اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پاکستان کی موبائل امپورٹ میں تاریخی کمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : موبائل پالیسی کے بعد پاکستان کی موبائل امپورٹ میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی، سال 2024 میں امپورٹ 1.17 ملین یونٹ رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں موبائل پالیسی پر بحث ہوئی، اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2019 میں موبائل پالیسی کی منظوری دی گئی تھی اور پالیسی کے بعد 37 کمپنیوں کو مقامی پیداوار کا اختیار دیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ موبائل کی مقامی پیداوار بڑھنے سے 40 ہزار نوکریاں پیدا ہوچکی ہیں اور سال 2024 میں موبائل کی مقامی پیداوار 22.99 ملین یونٹ پرپہنچ چکی۔

- Advertisement -

بریفنگ کے دوران مزید کہنا تھا کہ سال 2018 میں پاکستان 12.07 ملین موبائل یونٹ امپورٹ کر رہا تھا جبکہ 2024 میں پاکستان کی موبائل امپورٹ 1.17 ملین یونٹ رہ گئی۔

موبائل پالیسی کے بعد پاکستان 4 کروڑ 31 لاکھ 70 ہزار موبائل یونٹ بنا چکا ہے اور 7 کروڑ 21 لاکھ موبائل یونٹس مقامی طور پر تیار کیے جاچکے جبکہ سال 2019 سے ابتک پاکستان میں 11 کروڑ 52 لاکھ موبائل تیار کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں