اشتہار

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی ؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، محکمہ موسمیات نے آج چاند نظر آنے کے قوی امکان ظاہر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، عرب میڈیا نے بتایا ہے یکم ذی الحجہ آج بروز پیر اور حج کا رکنِ اعظم یعنی وقوفِ عرفہ ستائیس جون منگل کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ بدھ اٹھائیس جون کو منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی عید الضحی اٹھائیس جون کو منائی جائے گی جبکہ دنیا کا سب بڑا مسلم آبادی والا ملک انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آ یا۔۔ وہاں عید الاضحی انتیس جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

برطانیہ میں مسلم کمیونٹی پھر تقسیم کا شکار ہے، وہاں عیدالاضحیٰ بھی دو منائی جائے گی، لندن سینٹرل مسجد نے ذی الحج کا چاند نظرآنے کا اعلان کردیا۔۔ جبکہ جماعت اہلسنت کے بڑے گروپوں نے عید الاضحی انتیس جون کو منانے کااعلان کیا ہے۔

امریکا اورکینیڈا میں طے شدہ کیلنڈرپرعمل کرنے والی مسلم کمیونٹی اٹھائیس جون کو عیدالاضحیٰ منائے گی جبکہ دیگر آج چاند دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔۔۔

خیال رہے ذی الحج کا شمار اسلام کے آخری اور اہم ترین مہینے میں ہوتا ہے، اس ماہ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں، میدان عرفان میں جمع ہوتے ہیں، جہاں نبی کریم نے تاریخی خطبہ دیا تھا، جسے خطبہ حجۃ الوداع کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ارکان حج کی ادائیگی کے بعد مسلمان حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل کی روایات کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں