تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

جنیوا میں پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ مشکل ترین مذاکرات؟

پاکستان کو درپیش شدید ترین معاشی بحران سے نکالنے کیلیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا جارجیوا ملاقات کریں گے اور یہ مشکل ترین مذاکرات ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کو درپیش شدید ترین معاشی بحران سے نکالنے کیلیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا جارجیوا ملاقات کریں گے اور یہ مشکل ترین مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے نمائندوں سے جنیوا کانفرنس کی سائیڈ لائن پر بات چیت ہوگی۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا جارجیوا اور اسحاق ڈار کی ملاقات میں پاکستان کو ڈالر کا ایکسچینج ریٹ فری فولٹ کرنا ہوگا اور ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرنا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اگر آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ مان لیا تو ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 255 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کو رواں سال 30 جون تک پٹرولیم لیوی 855 ارب روپے جمع کرانے کا پلان بھی دینا ہوگا اور ڈیزل پر عائد لیوی بھی 32.5 روپے سے بڑھا کر فوری طور پر 50 روپے لیٹر کرنا ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان ملاقات میں گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنے پر بھی بات ہوگی اور سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے گیس کے ریٹ مرحلہ وار بڑھانا ہوں گے۔

آئی ایم ایف ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپے کے اضافے کا مطالبہ پہلے ہی کرچکا ہے جب کہ اب پاکستان کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی کے ریٹ بھی بڑھانے ہوں گے کیونکہ آئی ایم ایف بجلی کا فی یونٹ ریٹ 3.5 روپے بڑھانے کا مطالبہ کرچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے ریلیف دینے کی درخواست کریں گے جبکہ سبسڈیز جاری رکھنے پر بھی بات چیت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -