اسلام آباد: پاکستان میں 60 ملین سے زائد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبورہیں، اس بات کا انکشاف وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے ’ غربت کے تعین‘ سے متعلق ایک سیمینار میں کیا۔
وفاقی وزیراحسن اقبال اوراسحاق ڈار کا سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ غربت کے تعین کے 2013
-14 میں اپنائے گئے نئے معیارات سے غریبوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے
غربت کی جانچ کے نئےطریقے کے مطابق پاکستان میں چھہتر لاکھ گھرانے غربت کی سطح سے نیچے زندگی
بسر کر رہے ہیں جبکہ مزید دو کروڑ افراد غربت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہےکہ غربت پاکستان کیلئے ایک بڑا چلینج ہے اور اس کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے
جائیں گے۔