جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم وین لانچ کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کا جدید مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں بھیجاجائے گا، سیٹلائٹ دور درازعلاقوں میں ہائی اسپیڈ کنیکٹوٹی اوربراڈبینڈ سروس میں معاونت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم وین لانچ کیلئے تیار ہے ، سپارکو کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا جدید مواصلاتی سیٹلائٹ 30 مئی کو خلامیں بھیجا جائے گا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ پاک سیٹ چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا جائے گا، ہائی پاور ملٹی مشن سیٹلائٹ جدید کمیونیکیشن سروسز فراہم کرے گا اور دوردرازعلاقوں میں ہائی اسپیڈ کنیکٹوٹی اوربراڈبینڈ سروس میں معاونت کرے گا۔

- Advertisement -

سیٹلائٹ خراب ترین موسمی حالات میں بھی مستحکم کنیکٹوٹی فراہم کرے گا، اس سیٹلائٹ کی لائف 15 سال ہو گی۔

یاد رہے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چینی مشن چانگ ای 6 کیساتھ 3 مئی کو چاند پرروانہ ہواتھا، یہ تاریخی لمحہ پاکستان کے وقت کے مطابق 3 مئی کی دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

اس موقع پر پاکستان کے ماہرین کی ٹیم اسپیس سینٹر میں موجود تھی۔ سیٹلائٹ مشن کی روانگی کے وقت لانچ سائیڈ پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور نعرہ تکبیر سے ہال گونج اٹھا۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔

پاکستان کے مصنوعی سیارے کا وزن 7 کلو ہوگا اور چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا ۔ اس مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی۔

بعد ازاں پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘نے کامیابی کیساتھ چاند کے مدار سے پہلی تصویر بھیجی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں