اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں کون کون شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کل اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ نے سلیکشن کمیٹی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کل 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کرنے والا ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ حسن علی انگلینڈکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے، فاسٹ بولر حسن علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے بھی باہر ہو گئے۔

- Advertisement -

حسن علی کو فاسٹ بولر حارث رؤف کے بیک اپ کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا, اب فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جس کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

ممکنہ اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان۔

ابرار احمد اور صائم ایوب جیسے نوجوان ٹیلنٹ کی شمولیت محمد عامر اور عماد وسیم جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی سے ٹیم کو متوازی کرنا ہے۔

پی سی بی کو ایک اہم ڈیڈ لائن کا سامنا ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حتمی اعلان 24 مئی تک ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں