تازہ ترین

پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار

پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہے اور رواں ماہ کے آخری روز تک اس میں کوئی پیش رفت نہ ہونے پر اب یہ آئندہ ماہ مارچ میں کیے جانے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہے اور رواں ماہ کے آخری روز تک اس میں کوئی پیش رفت نہ ہونے پر اب یہ آئندہ ماہ مارچ میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کیلیے حکومت پاکستان کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں اور قرض پروگرام کی بحالی کیلیے شہباز حکومت عالمی مالیاتی ادارے کی پے در پے شرائط پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ شرح سود کو بھی مہنگائی کے تناسب سے مقرر کرنے پر اتفاق کرنا پڑا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شرح سود جائزے کیلیے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا قبل از وقت اجلاس متوقع ہے اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس اب 16 کے بجائے 2 مارچ کو بھی منعقد کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں 2 فی صد تک کے اضافے کا فیصلہ ہو سکتا ہے، اسٹیٹ بینک

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی اور اجلاس کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -