تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افغانستان کی بدلتی صورتحال، پاکستان کی اعلی عسکری قیادت آج اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی

اسلام آباد: پاکستان کی اعلی عسکری قیادت افغانستان کی بدلتی صورتحال پر آج اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی، اراکین کو بدلتی افغان صورتحال سمیت پاکستان کی پالیسی سے آگاہ کیاجائے گا۔

تفصلات کے مطابق افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پاکستان پر اثرات کے حوالے سے اعلیٰ عسکری قیادت آج اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی ، سینیٹ،قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے اراکینم پارلیمانی کشمیرکمیٹی کےاراکین جی ایچ کیو پہنچیں گے،

سینیٹ دفاعی کمیٹی کی سربراہی مشاہدحسین سید ، قومی اسمبلی دفاعی کمیٹی کی سربراہی امجد علی خان کریں گے جبکہ پارلیمانی کشمیرکمیٹی چیئرمین شہریارآفریدی کی قیادت میں جی ایچ کیوپہنچے گی۔

کمیٹیوں کے اراکین کوآج صبح ساڑھے9بجےجی ایچ کیوپہنچنےکی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع،سیکرٹری خارجہ،سیکرٹری قومی سلامتی کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں، اس دوران افواج پاکستان کی قیادت ملکی داخلی سلامتی،افغان صورتحال پربریفنگ دے گی۔

اراکین کوبدلتی افغان صورتحال،پاکستان کی پالیسی سےآگاہ کیاجائے گا، ترجمان افواج پاکستان میجرجنرل بابرافتخاربھی بریفنگ میں شرکت کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے بھیمیٹیوں کے اراکین کی ملاقات ہوگی جبکہپارلیمانی کمیٹیوں کے اراکین یادگار شہدا پر حاضری بھی دیں گے۔

خیال رہے دفاعی کمیٹیوں کی جانب اعلیٰ عسکری قیادت کو بریفنگ دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -