بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے اثرات نمایاں ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، تجارتی خسارے میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اٹھائیس فیصد کمی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ برائےشماریات نے پہلے 7ماہ کےتجارتی اعدادوشمارجاری کردیئے، جس میں بتایا گیا مالی سال2019-20کےپہلے 7ماہ تجارتی خسارےمیں 28فیصدکمی ہوئی اور تجارتی خسارے کا حجم 13 ارب 75 کروڑ ڈالر رہا۔

ادارہ برائےشماریات نے کہا رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں برآمدات میں 2.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدات 28کروڑ 20لاکھ ڈالرزائد رہیں ، پہلے7ماہ میں13 ارب 50کروڑڈالرکی برآمدات ہوئیں، گزشتہ سال اس عرصےمیں 13 ارب 22کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

- Advertisement -

اعدادوشمار کے مطابق ملکی درآمدات 7ماہ کے دوران 27 ارب 25 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سا ل اس عرصےمیں 32 ارب 42 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں ، درآمدات میں سولہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور 5 ارب 17کروڑ ڈالر کم رہیں۔

ادارہ برائےشماریات کا کہنا تھا کہ امسال پہلے7ماہ میں 13 ارب 75کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا اور خسارہ 28.40 فیصدکمی سے 5 ارب 45کروڑ ڈالر کم رہاجبکہ گزشتہ سال اس عرصےمیں 19 ارب 20کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہواتھا۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا جنوری میں تجارتی خسارے کا حجم دو ارب ڈالر رہا، گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں یہ حجم پندرہ فیصد کم ہے۔

خیال رہے سال 2019 ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوا، پاکستانی معیشت کے کھاتے نہ صرف بہتر ہوئے بلکہ جاری کھاتوں کا خسارہ کرنٹ اکاؤنٹ بھی سرپلس بن گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں