اسلام آباد : رواں سال ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد تک جا پہنچی، مہنگائی میں1.54فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سےمتعلق تازہ اعدادوشمارجاری کر دیے، جس میں بتایا گیا کہ رواں سال ستمبرمیں مہنگائی میں1.54فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ستمبر کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد رہی جبکہ جولائی تاستمبرگذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی نسبت مہنگائی کی شرح 8.85 فیصد رہی۔
اعدادو شمار کے مطابق 1ماہ میں ٹماٹر44 فیصد، سبزیاں 30،مرغی کا گوشت 18 اور پیاز 14 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ پھل 6 فیصد،چینی 1.82 اور بجلی کے نرخ 0.62 فیصد کم ہوئے۔
جولائی سےستمبر تک آلو کی قیمت میں 76فیصد اورادرک میں 54 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی 22.5 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ دال مونگ کی اوسط قیمت243روپے52پیسےفی کلو تک جاپہنچی۔