تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

پاکپتن میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن تھانے چکبیدی کے علاقے اسد اللہ پور میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر چھرے کے وار کرکے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کرکے اپنے پیٹ میں بھی چھرا گھونپ کر خودکشی کرلی۔

تیس سالہ فوزیہ بی بی گھر میں سو رہی تھی کہ گھریلو جھگڑے کی رنجش پر شوہر شوکت علی نے تیز دھار چھرے سے اس کا گلہ کاٹ دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ملزم شوکت علی نے اپنے پیٹ میں بھی چھرا گھونپ لیا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

مقتولین کی 16 سال قبل شادی ہوئی تھی اور 6 بچوں کے والدین تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خودکشی کرلی تھی، پولیس نے بتایا تھا کہ نواب ٹاؤن میں پچاس سالہ شخص نے خود کو گولی مار لی، عتیق الرحمان کی بیوی جھگڑ کر والدین کے گھر چلی گئی تھی۔

یاد رہے رواں ماہ ہی شیخوپورہ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا تھا.

Comments

- Advertisement -