تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اسٹیڈیم میں موجود بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی ٹیسٹ میں محمد رضوان نے شاندار سنچری اسکور کی تو اسٹیڈیم میں موجود بچے کے جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے محمد رضوان کی سنچری اسکور کرنے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضوان کو سنچری اسکور کرنے پر پویلین میں موجود ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

محمد رضوان کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سے بھی سنچری اسکور کرنے پر مبارک باد دی گئی۔

ایک بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان کو پرجوش انداز میں سنچری اسکور کرنے پر مبارک باد دے رہا ہے۔

محمد رضوان نے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور وہ 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بولرز کو خود پر ہاوی نہ ہونے دیا اور باؤنڈریز لگا کر بولرز پر دباؤ بنائے رکھا۔

مزید پڑھیں: بابر اور رضوان کی سنچریاں، کراچی ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا، آسٹریلیا کے 506 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بنائے، تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار 196 رنز کی اننگز کھیلی، نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی 96 رنز بنائے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -