تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

پاکستان کو بڑا دھچکا، ایک اور کھلاڑی زخمی

انجریز کی شکار پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ایک اور اہم کھلاڑی انجری کے باعث کراچی ٹیسٹ سے باہر ہو گیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ کے بعد اوپنر امام الحق بھی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

امام الحق کراچی میں پریکٹیس سیشن کے دوران زخمی ہوئے اور انہیں ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

انجریز کی وجہ سے ہم میچز نہیں جیت پارہے، بابراعظم

کپتان بابراعظم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام الحق انجری کی وجہ سے آخری ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کے متبادل کا اعلان آج کیا جائے گا۔

امکان یہی ہے کہ امام الحق کی جگہ بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود کو آخری ٹیسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، ملتان ٹیسٹ کھیلنے والے انگلینڈ ٹیم کے دو کھلاڑی کراچی ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں وِل جیکس کی جگہ ریحان احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے، وِل جیکس کراچی ٹیسٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی جگہ بین فوکس کو انگلینڈ نے اپنی پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -