ایشیا کپ کا آغاز آج سری لنکا اور افغانستان کے میچ سے ہونے جارہا ہے لیکن شائقین کرکٹ کو کل ہونے والے پاک بھارت میچ کا انتظار ہے۔
میچ سے قبل پاک بھارت ٹیمیں پریکٹس سیشن کے لیے میدان میں پہنچی اسی دوران روہت شرما نے پاکستانی مداح کی خواہش پوری کی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما نے بیٹنگ پریکٹس کے بعد گراؤنڈ سے باہر جنگلے کے ساتھ کھڑے پاکستانی فینز سے ملاقات کی اور ہاتھ بھی ملایا۔
ایک مداح نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے روہت سے کہا کہ جنگلے کے باہر سے مجھ سے گلے ملیں تو بھارتی کپتان پاکستانی فین سے بظاہر سینے سے سینا ملا کر گلے ملے۔
With Pakistani fans asking for a hug, @ImRo45 stepped out of the ground and went and greeted them ! #INDvsPAK #AsiaCup2022 pic.twitter.com/xAWYDgg3Iz
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) August 26, 2022
نوجوان کا کہنا تھا کہ میرے دل کے ارمان پورے ہوگئے، میں روہت بھائی سے بہت پیار کرتا ہوں۔
روہت شرما نے ایسا کیا کہا کہ بابر اعظم مسکرا دیے، ویڈیو وائرل
بعد ازاں بھارتی کپتان کے واپس جانے کے بعد ایک اور مداح نے کہا کہ میری روہت بھائی سے درخواست ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں۔
یاد رہے کہ دبئی کے میدان میں کل پاک بھارت ٹاکرا ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں ان کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو اسکواڈکا حصہ بنایا گیا ہے۔