جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

سرفراز احمد کا آؤٹ متنازع بن گیا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا اسٹمپ آؤٹ متنازع بن گیا۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے ہیں جبکہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 42 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 124 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، امام الحق نے 83 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 78 رنز بنا کر اسٹمپ ہوئے۔

 سرفراز احمد کے اسٹمپ آؤٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی اور صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ آؤٹ نہیں ہے، وکٹ کیپر بیٹر کو بینیفٹ آف ڈاؤٹ دینا چاہیے تھا۔

تھرڈ امپائر احسن رضا کی جانب سے سرفراز کو آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔

کیوی اسپنر ڈیرل مچل کی گیند لیگ سائیڈ پر سیدھی کیپر ٹام بلنڈیل کے ہاتھوں میں گئی، اسٹمپ کی اپیل پر تھرڈ امپائر احسن رضا کو فیصلہ سنانا تھا انہوں نے اسے آؤٹ قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ آؤٹ نہیں ہے سرفراز کا پاؤں ہوا میں نہیں تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں