تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’آصف علی کو مزید گیندیں کھیلنے کی ضرورت ہے‘

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جارح مزاج بیٹر محمد آصف علی مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مکی آرتھر نے چوتھے ٹی 20 کے ہیرو حارث رؤف اور ہارڈ ہٹر بلے باز آصف علی کی تعریف کی اور ان سے متعلق ایک تجویز بھی دے دی۔

انہوں نے چوتھے ٹی 20 میچ میں حارث رؤف کی شاندار بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈیتھ اوورز میں حارث نے شاندار بولنگ کی۔

آصف علی سے متعلق سابق کوچ نے لکھا کہ ’آصف کو مزید گیندیں کھیلنے کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پانچویں ٹی 20 میں مدمقابل ہیں اور قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قومی ٹیم 19 اوورز میں 145 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 63 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ ولی اور سیم کرن دو، دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

Comments

- Advertisement -