اشتہار

’میرا دل بند ہوجانا تھا کیا کمال میچ تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے گزشتہ روز کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

آخری لمحات میں میچ کا پانسہ پلٹنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، فاسٹ بولر نے دو گیندوں کو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کی ٹیم 167 رنز کے مقابلے میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

اس سے قبل انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر لیام ڈاسن نے محمد حسنین کے اوور میں 25 رنز بٹور کر میچ کو انگلینڈ کی جھولی میں ڈال دیا تھا لیکن حارث کا شاندار اسپیل انگلینڈ کی شکست کی وجہ بن گیا۔

قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف اور قومی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی جارہی ہے۔

ٹویٹر پر قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھی لکھا کہ ’باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا زیادہ مشکل ہے میرا تو دل بند ہوجانا تھا کیا کمال میچ تھا۔‘

شاداب نے جارح مزاج بیٹر آصف علی کے دو چھکوں کی بھی تعریف کی اور محمد نواز کی بولنگ کو بھی سراہا۔

نائب کپتان نے حارث رؤف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’لو یو ہوگیا (تم سے محبت ہے)۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’محمد حسنین کا نئی بال سے اسپیل بھی کمال کا تھا۔‘ افتخار احمد اور وسیم جونیئر نے بھی اچھی بولنگ کی۔

ٹویٹ کے آخر میں لیگ اسپنر نے ’جیت کو ٹیم کی مجموعی کارکردگی قرار دیا اور پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں