بارش سے متاثرہ پاک بھارت میچ کےکٹ آف ٹائم میں 12 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ایشیا کپ کے سپرفور میں اہم میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ نافذ کیا جائے گا جس کے مطابق پاکستانی اننگز 20اوورز تک محدود کی گئی تو 181 رنز کا ہدف ملےگا۔
ہدف مزید بڑھ کر 21 اوور کے کھیل کے لیے 187 اور 22 اوور کے کھیل کے لیے 194، 23 اوور کے کھیل کے لیے 200 اور 24 اوور کے میچ کی صورت میں 206 تک پہنچ جائے گا۔
میچ کے کٹ آف ٹائم میں12بجےتک توسیع کر دی گئی ہے۔ امپائرز پاکستانی وقت کے مطابق 7بجے آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیں گے جس میں میچ شروع ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ میچ شروع ہونےکا آخری وقت10بج کر 6 منٹ تک ہے۔
ایشیا کپ 2023 کے سُپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری تھی کہ بادل برس پڑے جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔
پاک بھارت میچ بارش کے باعث نہ کھیلے جانے یا نا مکمل رہنے پر اے سی سی نے کل (پیر) ریزرو ڈے کے طور پر رکھا ہے میچ آج جہاں رکے گا کل وہیں سے اس کا آغاز ہوگا تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔