تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

میچ شروع ہوا تو پاکستان کو کتنا ہدف ملے گا؟

پاک بھارت میچ بارش کے باعث نہ کھیلے جانے یا نا مکمل رہنے پر اے سی سی نے کل (پیر) ریزرو ڈے کے طور پر رکھا ہے میچ آج جہاں رکے گا کل وہیں سے اس کا آغاز ہوگا تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے سُپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری تھی کہ بادل برس پڑے جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں بھارت نے 24 اووز میں 147 رنز بنا لیے جبکہ پاکستانی بولرز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔

روہت شرما 56 رنز بنا کر شاداب خان جبکہ شبھمن گل 58 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ بارش کے باعث میچ شروع نہ ہوسکا تو کل وہی سے شروع ہوگا جہاں رکاتھا۔

موسم بہتر ہونے پر امپائر آج ہی 20اوور کا میچ کرانےکا فیصلہ کر سکتے ہیں اگر 20اوور کا میچ ہوا تو پاکستان کو181رنز کا ہدف ملے گا۔

ویب سائٹ کے مطابق شام 7 بجے کے بعد بارش کا امکان مزید بڑھے گا اور 69 فیصد بارش ہونے کے چانسز ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے ڈی جی محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اے سی سی کو کولمبو کے موسم سے خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ میچز کو کہیں اور منتقل کر دیا جائے لیکن ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے میچز یہیں کرانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Comments

- Advertisement -