اشتہار

’بابر سے غلطی ہوگئی‘ شعیب اختر نے نشاندہی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف زبردست میچ کھیلا لیکن بابراعظم سے غلطی ہو گئی انہیں محمد نواز سے آخری اوور نہیں کروانا چاہیے تھا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر پاک بھارت میچ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی بولرز نے انتہائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے شاہین آفریدی، حارث روف اور نسیم شاہ نے لاجواب بولنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک بولر کی کمی ہے آسٹریلیا میں قومی ٹیم کو مزید ایک مستند بولر کھلانے کی ضرورت ہے نواز آخری اوور کا بولر نہیں ہے دبئی کے بعد یہاں بھی آخری اوور نواز سے کروایا مجھے لگتا ہے کہ بابر سے غلطی ہو گئی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز کو کھلانا ہے تو 15ویں اوورز تک اس کا کوٹہ پورا کر دینا چاہیے تاکہ آخری اوورز اپنے مستند اور اہم بولرز سے کروائے جائیں۔

راولپنڈی ایکسپریس نے پاک بھارت میچ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ میں کوئی لڑائی نہیں ہوئی جو کہ بہت اچھا ہے اور اچھی کرکٹ ہوئی جس سے نوجوان سیکھیں گے۔

اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شکست کے بعد بھی مورال بلند رکھنا ہو گا کیونکہ بھارت ایک جیت سے ورلڈکپ نہیں جیت گیا اور ایک شکست سے پاکستان کے لیے ورلڈکپ ختم نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں