اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ویڈیو: بارش پر شعیب اختر نے شکر ادا کیوں کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اسپیڈاسٹار شعیب اختر نے کولمبو میں بارش کے باعث میچ رکنے پر شکر کیوں ادا کیا؟

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ شکر ہے اللہ نے بارش بھیج کر پاکستان کو بچا لیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستان نے بھارت کو پھنسایا تھا اور بارش نے انہیں بچایا، اب بارش نے ہمیں بچالیا جس پر اللہ کا شکر ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اب میچ دوبارہ شروع ہو ہم شائقین بارش رکنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ایشیا کپ 2023 کے سُپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری تھی کہ بادل برس پڑے جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

پاک بھارت میچ بارش کے باعث نہ کھیلے جانے یا نا مکمل رہنے پر اے سی سی نے کل (پیر) ریزرو ڈے کے طور پر رکھا ہے میچ آج جہاں رکے گا کل وہیں سے اس کا آغاز ہوگا تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں