جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے تاریخی کامیابی کا کریڈٹ کسے دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف تاریخی کامیابی کا کریڈٹ بیٹرز کو دے دیا۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 345 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

محمد رضوان نے ناقابل شکست 130 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

سعود شکیل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر عظم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد نے 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں، تھکشانا اور پتھیرانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے بہترین بیٹنگ کی، ہمارے مڈل آرڈر نے آج بہت اچھا کھیلا، افتخار احمد نے بھی آخر میں بہت اچھا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ کراؤڈ نے بہت سپورٹ کیا جس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری جانب محمد رضوان نے کہا کہ شروع میں وکٹیں گرنے سے مشکلات ہوئیں، عبداللہ شفیق کے ساتھ پارٹنر شپ کی تو صورتحال بہتر ہوئی۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں