اشتہار

’بارش، اچھے دوست اور ہوائیں، بس ایک کپ چائے کی کمی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا میں قومی کھلاڑیوں کی سیرو تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد سیر و تفریح پر نکل گئے اور ساحل سمندر پر خوب ہلہ گلا کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے بیٹر فواد عالم نے سیر سپاٹے کی تصویر شیئر کر دی۔

- Advertisement -

فواد عالم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، اظہر علی، سرفراز احمد اور نعمان علی موجود ہیں۔

فواد عالم نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بارش، اچھے دوست اور ٹھنڈی ہوائیں، بس ایک کپ چائے کی کمی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی طرف سے ہدف کے تعاقب میں عبداللّٰہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا انہوں نے 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل ہے۔

شاندار اننگز کھیلنے پر عبداللہ شفیق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں