اشتہار

میچ ہاتھ سے کیوں نکلا؟ نیوزی لینڈ کھلاڑی نے وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس بیٹر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے میٹ ہنری نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی بابراعظم نے ہمارے خلاف ایک اور اچھی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ سبھی جانتے ہیں کہ بابراعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہے ہمارے خلاف بھی آج اس نے بہترین کھیل پیش کیا۔

- Advertisement -

میٹ ہنری نے اعتراف کیا کہ 335 رنز کے جواب میں ہماری وکٹیں جلدی گرگئیں جس کے باعث ہم دباؤ میں آگئے، بدقسمتی سے ہم سیریز بھی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

انہوں نے کہا کہ کوشش کرینگے کہ دورہ پاکستان کا اختتام آخری ایک روزہ میچ جیت کر کریں ، ایک سوال کے جواب میں میٹ ہنری کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان میں کافی کچھ سیکھنے کو ملا یہ تجربہ مستقبل میں کام آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 102 رنز سے شکست دیتے ہوئے ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار نمبر ون ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں