تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

فائنل کس سے ہو؟ میتھیو ہیڈن بھی بول پڑے

قومی ٹیم کی منٹور میتھیوہیڈن نے بھی پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی فائنل کی خواہش ظاہر کر دی۔

قومی ٹیم 30 سال بعد میلبرن گراونڈ میں ورلڈکپ کا فائنل کھیلے گی لیکن کس کے ساتھ؟ اس کا فیصلہ کل ہونے والے بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے نتیجے پر ہو گا۔

ایونٹ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد فینز کی تمنا ہے کہ فائنل میں بھارت سے حساب چکتا کر کے بڑا میچ جیتا جائے۔

قومی ٹیم کے منٹور میتھیو ہیڈن بھی فائنل میں بھارت سے مقابلے کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے فائنل میں بھارت سے سامنا ہو۔

فائنل کیلیے شعیب اختر کا بھارت کے نام ویڈیو پیغام

شعیب اختر نے بھارت کو فائنل میں للکار لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو روایتی حریف پاک بھارت فائنل کا بے تابی سے انتظار ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں روالپنڈی ایکسپریس نے کہا پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اب ہمیں میلبرن میں بھارت کا انتظار ہے۔

سابق اسپیڈاسٹار نے کہا کہ ہم 92 میں انگلینڈ کو میلبرن میں شکست دے چکے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں بھارت فائنل میں پہنچے، پوری دنیا کو بےصبری سے اس فائنل کا انتظار ہے۔

ان نے بھارتی ٹیم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں ہم انتظار کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -