تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کامیابی دلوا سکتا ہوں، محمد عامر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کامیابی دلوا سکتا ہوں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ صرف یہ ہے کہ جس اعتماد سے لایا گیا ہے اس پر پورا اتروں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا سب سے بڑا مقصد ہے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے پھر سے ڈیبیو کررہا ہوں۔

محمد عامر نے کہا کہ خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کررہا ہوں، اپنی کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد محمد عامر کی چار سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں محمد عامر پلیئنگ الیون کا حصہ تھے لیکن میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ ماہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع دیتی ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی اور  بتایا پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

خیال رہےکہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر  2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -