اشتہار

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی 20 میں شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی 20 میں 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 179 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی۔

فخر زمان کی 61 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، صائم ایوب 20، کپتان بابر اعظم 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

عثمان خان 16 رنز بناسکے، شاداب خان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے 23 رنز بناسکے، عباس آفریدی ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے، اسامہ میر کو 5 رنز پر جمی نیشم نے بولڈ کیا۔

عماد وسیم 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بین سیئرز دو اور مائیکل بریسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

اوپنر ٹم روبنسن نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈین فوکس کروفٹ 34 رنز بنا کر اسامہ میر کا نشانہ بنے، ٹام بلنڈیل 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

مارک چیپمن کو 9 رنز پر افتخار احمد نے پویلین کی راہ دکھائی۔ جمی نیشم نے 11 رنز بنائے اور کپتان مائیکل بریسویل 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، زمان خان، محمد عامر، اسامہ میر اور افتخار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی تھیں، محمد رضوان اور عرفان خان انجرڈ ہیں جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا۔

گرین شرٹس میں محمد عامر، فخر زمان، زمان خان، اسامہ میر اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لاہور میں اوس پڑتی ہے جس کی وجہ سے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، 170 سے 180 رنز اس پچ پر مناسب اسکور ہوگا، کوشش کریں گے پاور پلے کا اچھا استعمال کریں۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا اسکور بنائیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں