اشتہار

نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ، پولیس نے مہمان ٹیم کے لیے اعلیٰ سطح سیکیورٹی کے لیے کام شروع کردیا ہے، انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں 300 رینجرز اہلکار مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے مانگے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کوئک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ رینجرز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے روٹ اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر بھی تعینات ہوگی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مہمان ٹیم کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کی ہدایت کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 14 اپریل سے شروع ہوگی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائےگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں