ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا 301 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالیے

اشتہار

حیرت انگیز

سنچورین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز خراب روشنی کی وجہ سے کھیل جلد ختم کردیا گیا، جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالیے ہیں اور جنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 2 رنز درکار ہیں۔

بابر اعظم 16 اور سعود شکیل 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

- Advertisement -

اوپنر صائم ایوب 28 اور کپتان شان مسعود بھی 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے کامران غلام 4 رنز بناسکے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے دو اور کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پکاستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کی ۔

ایڈن مارکرم 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کوربن بوش نے ڈیبیو پر 81 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامر جمال نے دو اور صائ ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، کامران غلام نے 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی، عامر جمال 28، محمد رضوان 27 اور سلمان آغا 18 رنز بناسکے تھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے پانچ اور ڈیبیو کرنے والے کوربن بوش نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں