تازہ ترین

پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی

آئی سی سی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی۔

پرتھ میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔

قومی ٹیم کے 131 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناسکی، سکندر رضا کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کو ورلڈکپ میں اب اپنے تینوں میچز جیتنے ہوں گے جس کے بعد 6 پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن پھر بھی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

تین میچز جیت کر بھی پاکستان کی فائنل 4 میں رسائی دوسری ٹیموں کی شکست پر منحصر ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے تین میچز 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز، 3 نومبر جنوبی افریقہ اور 7 نومبر کو بنگلہ دیش سے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو بھارت دو میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

زمبابوے تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، بنگلہ دیش دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان بغیر کسی پوائنٹ کے پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -