تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

اسرائیلی بمباری میں خاتون کی شہادت، منگیتر کی آنکھیں‌ نم کردینے والی گفتگو

یروشیلم: اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ 10 روز سے فلسطین کے مختلف رہائشی علاقوں میں بدترین بمباری جاری ہے۔

فلسطین میں جاری اسرائیلی فضائیہ کی ہولناک بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، جس میں بچوں سمیت سیکڑوں فلسطینی شہید جبکہ اتنے ہی زخمی ہوچکے ہیں۔

بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہل خانہ میں سے ہر اک کا درد ناقابلِ بیان ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی بمباری میں نوجوان صحافی سمیت چار شہید ہوئے جبکہ دس روز کے دوران بموں کے شعلوں اور ملبے تلے دب کر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 220 سے تجاوز کرچکی ہے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں کئی خاندان شہید ہوئے جبکہ کئی کے اوپر غم کے ایسے پہاڑ ٹوٹے، جنہیں الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں: شدید صدمے میں مبتلا فلسطینی بچی کی ویڈیو نے دل دہلا دئیے

حال ہی میں اسرائیلی فورسز کی بمباری میں ایک فلسطینی خاتون شہید ہوئیں، جن کے منگتیر کے پہاڑ جیسے صبر اور حوصلے نے دنیا کی آنکھیں نم کردیں اور اُن کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

نوجوان نے اپنی منگیتر کے بارے میں بتایا کہ ’ہماری عید کے بعد شادی تھی، جب بمباری شروع ہوئی تو میں نے اُسے موبائل پر میسج کیا کہ کہیں چھپ جاؤ مگر وہ پیغام نہیں پہنچ سکا‘۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 3 مساجد شہید ، 40مکانات تباہ

اسے بھی پڑھیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

نوجوان نے کہا کہ ’میں خوش ہوں وہ جنت میں چلی گئی،  اُس کی یاد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور محبت کبھی مر نہیں سکتی‘۔

Comments

- Advertisement -