اشتہار

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا اسرائیل کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے اسرائیل کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ایل او کا کہنا ہے کہ اسرائیل کوبین الاقوامی عدالت میں لے کرجائیں گے۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل صائب اریکات کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں میں لیکر جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تکبرانہ رویے، غیر قانونی بستیوں کے قیام، معصوم شہریوں کا قتل، غیر قانونی حراست اور علاقوں کا محاصرہ کرنے کے خلاف اقدامات اٹھائیں گے، جن میں بین الاقوامی عدالت سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کرے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے میزبان ملک سوئٹزرلینڈ سے کہیں گے تمام فریقوں کو بلا کر اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف رابطہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں