ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

فلسطینی صدر محمود عباس کی صدرِ پاکستان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پاکستان کی حمایت پر شکر گذار ہیں اور موجودہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ ملے گا۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں صدر پاکستان ممنون حسین سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین گہرے دوست اور ایک دوسرے کے معاون ہیں۔

اس موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے اور فلسطین کی آزادی کے لیے ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

فلسطینی صدر محمود عباس اسلام آباد پہنچ گئے*


صدر پاکستان نے کہا کہ اسرائیل کا ظلم و ستم فلسطینی عوام کی تحریکِ آزادی و خو دمختاری کو نہیں روک سکے گی اور فلسطین جبر کے شکنجے سے ضرور آزاد ہوگا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین امن کا خواہ ہے لیکن کسی کو بھی جبری تسلط کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔


پاک فوج کےچاق و چوبند دستے نے فلسطینی صدر کو سلامی پیش کی*


قبل ازیں فلسطینی صدر کی ایوان صدر آمد پر صدر ممنون حسین نے ان کا استقبال کیا جب کہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے فلسطینی صدر کو پھول پیش کیے۔

خیال رہے فلسطینی صدر محمود عباس 17 رکنی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچے تھے جہاں وہ صدر پاکستان و وزیراعظم پاکستان کے علاوہ دیگر اہم حکام سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ باہمی امور پر گفت و شنید کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں