اشتہار

اسرائیلی فائرنگ سے باہمت فلسطینی رضا کار شہید، جنازے میں‌ ہزاروں افراد کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کر دی، بہیمانہ فائرنگ سے 21 سالہ فلسطینی طبی رضاکار شہید ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں دوران احتجاج اسرائیلی اسپائنرز کی فائرنگ سے نوجوان رضاکار روزن النجار زندگی کی بازی ہار گئی۔

غزہ کی وزارت صحت سے منسلک اس جواں سال رضا کار کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ دوران احتجاج زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی تھی۔

- Advertisement -

جس وقت النجار کو نشانہ بنایا گیا، اس نے طبی رضاکاروں کے لیے مخصوص سفید کورٹ پہن رکھا تھا، اسی کے باوجود ظالم اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ ظالمانہ قدم اٹھایا گیا۔

النجار کی شہادت کے بعد اس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جہاں وہ زخمی فلسطینیوں کی مدد کرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔ واقعے پر شدید ردعمل آیا اور میڈیکل تنظیموں کی جانب اسے فعل کو شرم ناک ٹھہرایا گیا۔

ہفتہ 2 جون کو اس باہمت رضاکار کی آخری رسومات ادا کی گئیں، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس کی دلیری اور قربانی کو شان دار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ اس وقت فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں عروج پر ہیں، مئی کے آخر میں غزہ کی پٹی پر 35 سے زائد مقامات پر اسرائیلی فورسز نے درجنوں فضائی حملے کیےتھے۔


اسرائیل غزہ پر ٹوٹ پڑا، درجنوں مقامات پر زبردست بم باری


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں