ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فلسطینی خاتون نے غزہ میں بلیوں کے لیے پہلا کیفے کھول لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نعیمہ میابد نے اسی ہفتے غزہ کی پٹی میں ’’میاؤ کیٹ کیفے‘‘ کھولا ہے تاکہ بلیوں سے محبت رکھنے والے لوگ یہاں آکر لطف اندوز ہوسکیں، ان کا مقصد لوگوں میں یہ شعود بھی اجاگر کرنا ہے کہ بلی کو پالتے ہوئے کن چیزوں کا خیال رکھا جائے۔

غزہ ریجن میں ان دنوں بلیوں کو بحیثت پالتو جانور رکھنے کا شوق لوگوں میں پروان چڑھ رہا ہے، یہ پہلا کیفے ہے جو غزہ میں بلیوں کے لیے کھولا گیا ہے، اس سے پہلی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جب محض بلیوں کے لیے کسی کیفے کا آغاز کیا گیا ہو۔

کیفے کو نہ صرف پھولوں سے سجایا گیا ہے بلکہ اس میں شیشے بھی موجود ہیں جبکہ یہاں رہنے والی 14 بلیوں کے پوسٹرز بھی کیفے میں آویزاں کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

اتوار کے دن کافی تعداد میں فیملیز اپنے بچوں کو نعیمہ میابد کا یہ انوکھا کیفے دکھانے کے لیے آئیں جہاں آدھے گھنٹے بیٹھنے کے 1.30 ڈالرز چارج کیے جاتے ہیں، صارفین نے نعیمہ سے کیفے میں مزید چیئر اور ٹیبلز بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ زیادہ لوگ یہاں آسکیں۔

میابد نے کیفے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی بلیاں بہت پسند ہیں اور مجھے یہ آئیڈیا وہیں سے آیا میں چاہتی تھی کہ لوگ بھی اس طرح کی جگہ پر آکر لطف اندوز ہوں۔

انھوں نے کہا کہ بلیاں قدرتی طور پر ڈپریشن کو کم کرتی ہیں، بہت سے لوگ بلیوں کو پسند تو کرتے ہیں مگر انھیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ بلیوں کو کہاں رکھیں اور ان کے ساتھ کیسے کھیلیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں