اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار فلسطینی لڑکی کی مسکراہٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار لڑکی کی مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، گرفتار ہونے کے باوجود مریم بے خوفی سے مسکرا رہی ہیں۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد نڈر فلسطینی لڑکی مریم افیفی کی ویڈیو مقبول ہوگئی۔

دھماکوں، گولیوں اور گرفتاری کا کوئی خوف اس نڈر فلسطینی لڑکی کے چہرے پر نظر نہیں آیا۔ گرفتاری کے بعد مریم افیفی نے اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجالی۔

مریم کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ فلسطینی بچے بھی خوف کے سائے میں پرورش پائیں، ہمارے چہرے پر خوف اب نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں، مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نہتے لوگوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے، جمعے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں