اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

جنگ بندی کے بعد فلسطینی شمالی غزہ جانے میں جلدی نہ کریں، فلسطینی سول ڈیفنس

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی سول ڈیفنس نے انتباہ دیتے ہوئے رہائشیوں سے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد فلسطینی شمالی غزہ جانے میں جلدی نہ کریں۔

اسرائیل اور حماس میں معاہدے کے بعد غزہ میں جلد جنگ بندی ہونے والی ہے، ایسے میں فلسطینی سول ڈیفنس نے رہائشیوں کو شمالی غزہ کی طرف فوری جانے سے خبردار کیا ہے، ترجمان فلسطینی سول ڈیفنس نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی غزہ میں 90 فیصد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

ترجمان اسلامی جہاد کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی حملے اسیران کی جان لے سکتے ہیں، اسرائیلی بمباری کے باوجود اسیران کی رہائی کیلئے انتظامات کررہے ہیں،اسیران کے اہل خانہ جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی بمباری بند کرنے کا مطالبہ کریں۔

- Advertisement -

دریں اثنا حوثی ترجمان نے کہا کہ حوثی غزہ جنگ بندی معاہدے کی حمایت کرتے ہیں، جنگ بندی پرعمل شروع ہوگا تو فوجی کارروائیاں روک دینگے،

ترجمان حوثی عسکری قیادت نے کہا کہ اسرائیل جاتے جاتے بھی فلسطینیوں کو شہید کررہا ہے اس لیے حملے کررہے ہیں، اسرائیل جارحیت روکتا ہے تو ہم بھی حملے بند کردینگے۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں، اعلان کے بعد سے 33 بچوں سمیت 122 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 46 ہزار 899 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار 725 افراد زخمی ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں مکمل ذمہ داریاں سنبھالنے کےلیے تیار ہیں، غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر کل سےعمل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں