جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوجیوں کی بس پر حملہ، 6 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پر فائرنگ سے 6 اسرائیلی فوج زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مغربی کنارے کو اردن سے ملانے والی مرکزی شاہراہ روٹ 90 پر اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجیوں سے بھری بس وہاں سے گزر رہی تھی۔

مسلح افراد نے بس کو روک کر اس پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 6 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے جب کہ واقعے میں ایک شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Palestinians fire on bus with Israeli troops in West Bank, 6 hurt | Cyprus  Mail

وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

جس علاقے میں واقعہ پیش آیا وہاں اسرائیلی آبادکاروں کی بستیاں اور فلسطینی مسلمانوں کے گاوں موجود ہیں۔

Palestinians fire on bus with Israeli troops in West Bank, 6 hurt | Reuters

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں