ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی الیکشن کے دن کسی قسم کی دھاندلی اور دھونس قبول نہیں کرے گی ، سینیٹر پلوشہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن کے دن کسی قسم کی دھاندلی اور دھونس قبول نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے اخبارات میں فرنٹ پیج اشتہارات چھپوائے ہیں، اشتہارات کے ذریعے کوئی وزیر اعظم نہیں بنتا یہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے معاملات طے ہو چکے ہیں۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے اشتہار کا نوٹس لے، جھرلو الیکشن کروانے میں ن لیگ کا بہت بڑا ہاتھ ہے، ہم ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے اور اگر چوری ہوئے تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ ن لیگ کی فتح کے اعلان کومسترد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی الیکشن کے دن کسی قسم کی دھاندلی اور دھونس قبول نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کسی کو مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اور چوری کیا گیا تو ان کا ایسا پیچھا کریں گے کہ وہ بیرون ملک چلے جائیں گے۔

پلوشہ خان نےمزید کہا کہ الیکشن والے دن انٹر نیٹ بند کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، سسٹم بٹھایا گیا تو یہ ملک کے خلاف سازش ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں