منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

خدشہ ہے الیکشن ڈے پر ن لیگ خون خرابے کی سازش کرے گی: پلوشہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدشہ ہے (ن) لیگ اور ان کے کارندے خون خرابے کی سازش کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ ن لیگ سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے، ن لیگ کو ووٹوں کی خرید و فرخت کا اچھا تجربہ ہے، عطاتارڑ کا لہجہ اور بدتمیزی بتارہی ہے ان کو شکست نظر آرہی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عطاتارڑ کو بتانا چاہتی ہوں 9 فروری کو نیا سورج طلوع ہوگا، 9 فروری کا سورج ن لیگ کیلئے شکست کا ماتم لیکر آئیگا، سرکاری ٹی وی پر دیکھا کہ عطاتارڑ  نے کھلم کھلا دھمکیاں لگائی ہیں، ہمیں خدشہ ہے یہ جماعت اور ان کا یہ کارندہ خون خرابے کی سازش کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے سانحہ کرایا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عطا تارڑ کے بیان کا نوٹس لے، عطا تارڑ اپنا غصہ ہم پر نہ نکالیں انکی اپنی جماعت میں انکی مخالفت جاری ہے، انکے اپنے لوگ گھر جا جا کر کہہ رہے ہیں یہ جعلی امیدوار ہے اسکا ن لیگ سے تعلق نہیں، عطاتارڑ کا رویہ جاگیردارانہ سوچ ہے۔

پلوشہ خان نے کہا کہ ن لیگ کے اپنے لوگ گھروں کو جا کر کہتے ہیں عطاتارڑ جعلی امیدوار ہے، عطاتارڑ اپنا غصہ غلط جگہ نکال رہے ہیں، ن لیگ کو خوف ہے کہ وہ عوامی غضب کا شکار ہونے جارہی ہے، عطاتارڑ نہ بھولیں کہ آصف زرداری نے ہی پی ڈی ایم بنا کر ن لیگ کو وینٹلیٹر سے نکالا۔

 پلوشہ خان نے کہا کہ آصف زرداری ہی ہیں جنہوں نے ن لیگ کے بڑے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنوایا، آپ کے بڑوں نے معافیاں مانگی تھیں ایسا نہ ہو کل آپ بھی معافیاں مانگیں، عوامی ردعمل کے خوف سے ن لیگ بلوائی تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی تاریخ میں پہلے بھی ماڈل ٹاؤن جیسے سانحات درج ہیں، الیکشن کمیشن اس قسم کی دھمکیوں پر نظر رکھیں، ن لیگ کی سیاسی تاریخ میں چڑھ دوڑنا شامل ہے، عطا تارڑ نے کہا لاہور سے بلاول چلا جائے گا، اسی لاہور نے سورماؤں کا جواں مردی سے سامنا کیا ہے۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں پرچے کٹوائیں گے ہم ہر ایک شخص کیساتھ کھڑے ہیں، ہم کہتے ہیں آپ اس حلقے کے کسی ایک بندے کو ہاتھ لگا کر دکھائیں، بلاول بھٹو کہیں جارہے ہیں نہ ان کے بڑے کہیں گئے ہیں، جو لب و لہجہ عطا تارڑ کا ہے وہ کسی مہذب شخص کا نہیں، لگتا ہے عطا تارڑ نے ابھی تازہ کوئی بھارتی فلم دیکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں